نظام خلافت — Page 6
6 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ان ارشادات کی روشنی میں ہر احمدی کے لئے از بس لازم ہے کہ وہ خلافت کی عظمت کو پہچانتے ہوئے اس بابرکت نظام کے ساتھ اپنے تعلق، عقیدت اور فدائیت کو مضبوط تر کرتا چلا جائے۔۲۰۰۸ء میں انشاء اللہ تعالیٰ اس بابرکت کو جاری ہوئے سو سال پورے ہو جائیں گے۔خلافت جوبلی کی آمد کی مناسبت سے جماعت احمد یہ برطانیہ یہ پروگرام بنا رہی ہے کہ مختلف کتب ورسائل کے ذریعہ نظامِ خلافت کی اہمیت، افادیت اور برکات کو احباب جماعت کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ یہ موضوعات ذہنوں میں اچھی طرح مستحضر رہیں اور احباب اپنی اپنی ذمہ داریاں کو احسن رنگ میں ادا کر سکیں۔اس مقصد کے پیش نظر، اس مبارک کوشش کی ابتداء کے طور پر ہم دو تقاریر کا ایک مجموعہ احباب جماعت کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جو مکرم مولانا عطاء الجيب صاحب را شد مبلغ انچارج برطانیہ و امام مسجد فضل لندن نے خلافت سے متعلق موضوعات پر جماعتی جلسوں میں فرمائیں۔پہلی تقریر ”اسلام کی ترقی خلافت سے وابستہ ہے“ کے موضوع پر ہے جو جماعت احمد یہ جرمنی کے جلسہ سالانہ 1992 میں کی گئی اور دوسری تقریر ” اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر ہے جو جماعت احمد یہ برطانیہ کے جلسہ سالانہ 2005 میں کی گئی۔تقاریر کے وہ حصے جو وقت کی کمی کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے ، ان کو شامل کرتے ہوئے اور فاضل مقرر کی نظر ثانی کے بعد یہ مجموعہ احباب کی خدمت میں پیش ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی اشاعت بابرکت بنائے اور اسے قبول فرمائے۔نیز قارئین کرام کو اس سے بھر پور استفادہ کی توفیق دے تا ہم سب کے حوالہ سے اپنی جملہ ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کر نے کی توفیق پاسکیں۔آمین (ناشر)