نظام خلافت

by Other Authors

Page 64 of 112

نظام خلافت — Page 64

64 علاوہ وہ لوگ جو مسلمان ہونے کے دعویدار ہیں اور جماعت احمدیہ کو دائرہ اسلام سے باہر نکال دینے پر بڑے نازاں ہیں ان کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔انہیں بچے دل سے ذرا ظہر کر یہ غور کرنا چاہئے کہ آخر یہ معاملہ کیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے خلافت کا حتمی وعدہ تو اس طرح فرمایا تھا کہ میں سچے ایمان والے اور اعمال صالحہ بجالانے والے مومنوں کو ، ہاں ان مومنوں کو، جو میری نگاہ میں واقعی ان دو معیاروں پر پورا اتریں گے، میں لازماً انہیں خلافت کی عظیم نعمت عطا کروں گا لیکن یہ کیا بات ہے کہ آج کے دور کے سب مسلمان کہلانے والے تو اس نعمت خلافت سے محروم رہے بلکہ نام کی جو خلافت ان میں کسی نہ کسی رنگ میں چلی آرہی تھی وہ بھی ۱۹۲۴ء میں ختم ہوگئی اور یہ سب لوگ نہ صرف خلافت کے انعام سے محروم رہے بلکہ ہزار خواہشوں، تمناؤں اور تدبیروں کے باوجود مسلسل اس نعمت خلافت سے محروم چلے آرہے ہیں۔اور دوسری طرف اللہ تعالی کی فعلی شہادت دیکھو کہ اس نے حضرت مسیح موعود السلام کے وصال کے ساتھ ہی فوراً اس جماعت کے سر پر خلافت على منهاج نبوت کا تاج رکھ دیا اور جماعت احمد یہ ایک کے بعد دوسرے، تیسرے، چوتھے اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خلافت کے پانچویں تاجدار سید نا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نہایت عظیم الشان خلافت کے بابرکت سایہ میں آگے سے آگے بڑھتی چلی جارہی ہے۔آسمانی تائیدات ہمارے ساتھ ہیں۔خدا تعالیٰ کی غیر معمولی نصرت اور معیت حضرت مسرور کو حاصل ہے۔اِنِّی مَعَكَ يَا مَسْرُورُ کا