نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 395
۱۹۱۵ء میں سیلون اور ماریشس میں احمد یہ مشن کا قیام ہوا۔1917ء میں پہلے پارہ انگریزی ترجمہ کی اشاعت ہوئی۔یکم جنوری ۱۹۱۹ء کوصدرا مجمن احمدیہ میں مختلف نظارتوں کا قیام ہوا۔۲ ۱۹۲۱۲ء میں امریکہ وافریقہ میں دعوت الی اللہ کا آغاز ہوا۔۱۹۲۲ء میں مجلس مشاورت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔۲۵ دسمبر ۱۹۲۲ء میں لجنہ اماءاللہ کا قیام عمل میں آیا۔۱۹۲۳ء مسجد اقصیٰ قادیان کی توسیع عمل میں آئی۔۱۳ جولائی ۱۹۳۴ء کو پہلا سفر یورپ اختیار فرمایا اور۱۹/اکتوبر کو بیت الفضل لندن کی بنیاد رکھی۔۱۹۲۵ء میں محکمہ قضاء کا اجراء ہوا۔*۱۹۲۵ء میں انڈونیشیا مشن کا قیام عمل میں آیا۔۱۹۲۶ء میں احمدی مستورات کے جلسہ سالانہ اور رسالہ مصباح کا اجراء ہوا۔۲۲ مئی ۱۹۲۶ء کو قصر امامت کی بنیاد رکھی گئی۔۲۰ مئی ۱۹۲۸ء کو جامعہ احمدیہ کا افتتاح ہوا۔۱۹۲۸ء کو نصرت گرلز سکول کا اجراء ہوا۔۷ اجون ۱۹۲۸ء کو سیرۃ النبی کے جلسوں کا آغاز ہوا۔۲۵ جولائی ۱۹۳۱ء کو آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے۔۱/۸ کتو بر ۱۹۳۲ء کو آپ کی تحریک پر پورے ہندوستان میں پہلا یوم دعوت منایا گیا۔۲۳ نومبر ۱۹۳۴ء کو تحریک جدید کا اجراء ہوا۔