نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 321
تحریک وقف نو ۳ را پریل ۱۹۸۷ء کو حضور نے نئی صدی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تحریک وقف نو کا اعلان فرمایا جس کے تحت والدین پیدائش سے پہلے ہی بچوں کو خدمت دین کے لئے وقف کرتے ہیں۔یہ تاریخ عالم کی ایک منفر دسکیم ہے۔آغاز میں یہ تحریک صرف ۵ ہزار بچوں کے لئے تھی مگر اپریل ۲۰۰۳ء تک ۲۴۳۵۵ بچے اس تحریک میں شامل ہو چکے تھے۔جس میں خاص خدائی تصرف کے تابع ۶۳ ۶۵ الڑ کے اور ۷۹۲ ۷ لڑکیاں تھیں۔بے شمار گھرانوں کو خدا نے اس تحریک کی برکت سے اولاد سے نوازا۔اپریل ۱۹۹۱ء میں با قاعدہ وکالت وقف نو قائم ہوئی۔جولائی ۲۰۰۱ ء میں واقفین نو پاکستان کا پہلا سالانہ اجتماع ربوہ میں منعقد ہوا۔جامعہ احمدیہ میں واقفین نو کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جامعہ احمد یہ جونیئر سیکشن کی وسیع و عریض عمارت تعمیر کی گئی ہے جس میں یکم ستمبر ۲۰۰۱ء سے تدریس کا آغاز ہو چکا ہے۔ان کے علاوہ بچے اپنی پسند اور مرکز کی اجازت سے زندگی کے تمام شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے جماعت کی خدمت کر سکتے ہیں۔ربوہ میں واقفین نو کو عربی، جرمن، فرنچ زبانیں سکھانے کے لئے امارچ ۱۹۹۸ء کو وقف نولینگوئج انسٹیٹیوٹ کا افتتاح ہوا جس کا پہلا جلسہ تقسیم اسناده افروری ۲۰۰۰ء کو ہوا۔اس میں۲۵۰ کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں۔