نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 453 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 453

۴۳۲ لئے با قاعدہ طور پر ایک کمیٹی مقرر فرمائی جس کے صدر مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید کو مقر فرمایا اور سیکرٹری مکرم سید جلید احمد صاحب نائب وکیل التعلیم ونگر ان تخصیص کو مقر فرمایا اور تینوں انجمنوں کے ناظران و وکلاء وناظمین کو اس کمیٹی کا ممبر مقرر فرمایا۔یہ کمیٹی صد سالہ خلافت جوبلی کے تمام علمی عملی و روحانی پروگراموں کی نگرانی کر رہی ہے۔اس موقعہ پر احباب جماعت نے مبلغ دس کروڑ پاؤنڈ رقم حضور انور کی خدمت میں اشاعت اسلام کے لئے پیش کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔مقالہ ھذا بھی صد سالہ خلافت احمد یہ جوبلی منصوبہ کے علمی پروگرام کے تحت لکھا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں خلافت جوبلی کے تمام پروگراموں پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خلافت احمدیه صد ساله جوبلی ۲۰۰۸ء کے لئے دعائیں اور عبادات سید نا حضرت خلیفتہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی ۲۰۰۸ ء کی کامیابی کے لئے اگلے تین سال جماعت کو دعائیں کرنے نفلی روزہ رکھنے اور نوافل پڑھنے کی تحریک فرمائی۔جس کی تفصیل حسب ذیل ہے:۔ا۔ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے جس کے لئے ہر قصبہ، شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جائے۔۲۔دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشاء کے بعد سے لے کر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔سورہ فاتحہ روزانہ کم از کم سات مرتبہ پڑھیں۔