نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 348
۳۲۷ ۶- تحریک جدید کے دفتر پنجم کا اجراء مورخہ ۵ نومبر ۲۰۰۴ء کے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے حضور انور نے تحریک جدید کے دفتر پنجم کا اجراء فرمایا۔۷۔دورہ مشرقی افریقہ اپریل ۲۰۰۵ء کے آخر پر حضور انور نے پہلی دفعہ مشرقی افریقہ کا دور کیا۔حضور کا یہ دورہ کینیا، تنزانیہ اور یوگنڈا کے ممالک پر مشتمل تھا۔یہ دورہ مشرقی افریقہ کے ان ممالک میں زندگی کی روح پھونکنے کے مترادف تھا۔۸۔صدسالہ خلافت احمد یہ جوبلی منصوبہ مورخہ ۲۷ مئی ۲۰۰۵ء کو حضور نے مئی ۲۰۰۸ء میں صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی منانے کا اعلان فرمایا۔اس موقع پر احباب جماعت نے مبلغ دس کروڑ پاؤنڈ کی رقم حضور کی خدمت میں اشاعت اسلام کے لئے پیش کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔حضور نے اس سلسلہ میں بہت زیادہ دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔نیز حضور نے اس تعلق میں بعض خاص دعائیں روزانہ با قاعدگی کے ساتھ پڑھنے کی تحریک فرمائی اور ایک روحانی پروگرام بھی جماعت کو دیا جس میں دعاؤں کے علاوہ روزانہ دونوافل اور ہر ماہ کے آخر پر ایک نفلی روزہ رکھنا بھی شامل ہے۔اس منصوبہ کے تحت مئی ۲۰۰۸ ء تک جماعت نے کئی علمی اور عملی کام کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔جن پر عملدرآمد ہورہا ہے۔یہ مقالہ بھی اسی منصوبہ کی ایک کڑی ہے۔