نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 145 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 145

۱۲۴ اسے چھپا نہیں سکتا۔مجھے اپنی بڑائی بیان کرنے میں شرم محسوس ہوتی ہے اور میں اس وقت تک اس شرم کی وجہ سے رکا رہا ہوں لیکن آخر خدا تعالیٰ کے حکم کو بیان کرنا ہی پڑتا ہے۔میں انسانوں سے کام لینے کا عادی نہیں ہوں۔تم بائیس سال سے مجھے دیکھ رہے ہو۔اور تم میں سے ہر ایک اس امر کی گواہی دے گا کہ ذاتی طور پر کسی سے کام لینے کا میں عادی نہیں ہوں۔حالانکہ اگر میں ذاتی طور پر بھی کام لیتا تو میرا حق تھا۔مگر میں ہمیشہ اس کوشش میں رہتا ہوں کہ خود دوسروں کو فائدہ پہنچاؤں۔مگر خود کسی کا ممنون احسان نہ ہوں۔خلفاء کا تعلق ماں باپ سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔کہ:۔( الفضل ۴ ستمبر ۱۹۳۷ء قادیان ) اطاعت در معروف سے مراد مجلس خدام الاحمدیہ کے عہد میں خلیفہ کی اطاعت کے متعلق یہ الفاظ شامل ہیں اور خلیفہ وقت جو بھی معروف فیصلہ فرمائیں گے اس کی پابندی کرنی ضروری سمجھوں گا“۔بعض احباب اطاعت در معروف امر سے غلطی کھاتے ہیں۔لہذا ایسے احباب کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الخامس کا ایک اقتباس پیش کیا جاتا ہے جس میں معروف امر کی حضور نے وضاحت فرمائی ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔