نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 57
۳۶ علامت ہے۔یہ بھی یادرکھیں کہ ایک وقت میں دو خلیفہ نہیں ہو سکتے اس لئے بحث کا ھی یاد رکھیں کہ ایک نچوڑ یہ ہے کہ خلافت حقہ کی تین نشانیاں ہیں۔(۱) تمکنت دین۔(۲) خوف کی حالت کو امن اور بے خوفی کی حالت میں بدل دے گا۔(۳) ملت واحدہ کا قیام اور آیت کے آخر میں جس کفر کا ذکر ہے وہ خلافت کا کفر اور ناشکری ہے۔تواب بتا ئیں جب یہ لوگ خلیفہ اللہ کا انکار کر بیٹھے ہیں تو خلافت انہیں کہاں سے ملے گی۔آنحضرت ﷺ کے ارشاد کے مطابق جب نبی اللہ ظاہر ہوگا تو پھر خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔حضور انور نے فرمایا کہ میں نے مخالفین کو چیلنج کیا تھا کہ اگر تم واقعی اپنی نیتوں میں بچے ہو تو خدا سے دعا کر کے مسیح کو اتار لا ؤ تو ہم تمہیں ایک کروڑ روپیہ انعام دیں گے۔پھر ان سے یہ بھی پوچھو کہ تم کس طرح کی خلافت قائم کرو گے۔خلیفہ سنی ہوگا یا شیعہ یا بریلوی؟ انسان کے ہاتھوں بنائی ہوئی خلافت ناممکن ہے۔66 ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل لندن ۲۶ مارچ ۱۹۹۹ء)