نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 54 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 54

۳۳ شامل ہونے لگے۔دوسرے کانگرس کو وہ طاقت حاصل ہوگئی جو پہلے کبھی حاصل نہ ہوئی تھی لیکن جس طریق سے گاندھی نے اس تحریک کو ختم کیا اس نے مسلمانوں کے دلوں میں ہندوؤں کے بارے میں اس قسم کے شکوک وشبہات پیدا کئے جن کو پھر کبھی دور نہ کیا جاسکا۔تحریک خلافت بے نتیجہ ثابت ہوئی کیونک ترکی میں مسلمانوں نے دوبارہ طاقت پکڑ کر جو آزاد حکومت قائم کی اس کی اسمبلی کے سربراہ کمال اتاترک نے خلافت کے با قاعدہ خاتمے کا اعلان کر دیا۔اسلامی انسائیکلو پیڈیا از سید قاسم محمود الفیصل ناشران و تاجران کتب اردو بازار لاہور ) پس تحریک خلافت ضرورت خلافت کا منہ بولتا ثبوت ہے مگر امت مسلمہ کو نام نہاد خلافت سے جو مرکزیت اور وحدت حاصل تھی وہ بھی ختم ہو گئی اور تحریک خلافت کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکل سکا۔اس طرح خلافت راشدہ اولیٰ کے بعد حدیث حذیفہ بن یمان (مسند احمد بن حنبل) کے مطابق حضرت امیر معاویہ کے ذریعہ جس ملوکیت کا آغاز ہوا تھا وہ خلیفہ سلطان عبدالحمید پر اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور مذکورہ حدیث کے مطابق خلافت علی منہاج نبوت حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ قائم و دائم ہوگئی۔