نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 5 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 5

مرتب کیا ہے، جس میں ” نظام خلافت اور اُس کے نو سالہ شیریں ثمرات پر عمدہ رنگ میں روشنی ڈالی ہے اور جہاں تک ممکن ہو سکا، وسیع مطالعہ لٹریچر کے ذریعہ بہت سا علمی مواد یکجا کر دیا ہے۔آپ کے اس علمی مجموعہ میں کم و بیش ایک سو سے زائد علمی کتابوں کے حوالہ جات علمی یک جا کر دئیے گئے ہیں اور آپ نے جہاں تک ممکن تھا، اُن پہلوؤں کو بھی پیش نظر رکھا ہے، جو بظاہر کسی نہ کسی پہلو سے نظام خلافت پر تنقید یا اعتراض کا شائبہ رکھتے ہیں اور علمی دلائل کے ساتھ اُن کے اثرات کو مٹایا ہے اور جہاں تک خاکسار کا مطالعہ ہے اس سے قبل کسی طور سے اتنا جامع مدل اور ہمہ گیر پہلوؤں پر مشتمل مواد یا کتاب سامنے نہیں آئی۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ! اس مجموعہ کے شروع میں سولہ صفحات پر مشتمل بہت تفصیلی فہرست مضامین دی گئی ہے تا کہ کوئی حوالہ تلاش کرنے میں دقت نہ ہو اور اس فہرست مضامین کو زیادہ آسان بنانے کے لیے دس ابواب میں تقسیم کر دیا ہے اور مواد میں جو غیر معمولی اور نایاب حوالہ جات درج کیے ہیں، اُن کے ماخذ اور مصادر کی فہرست مجموعہ کے آخر میں شامل کر دی ہے لیکن حوالہ جات نقل کرتے اور اندراج کرتے ہوئے کتاب و ما خذ کا بھی حوالہ ہر جگہ ساتھ ساتھ شامل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس انتہائی محنت اور خلوص سے مرتبہ ذخیرہ کو نافع الناس بنائے اور مکرم مبشر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ کو بہت جزا عطا کرے اور علمی خدمات کی مزید توفیق ملتی رہے۔آمین۔