نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 482
۴۶۱ سب برکتیں خلافت میں ہیں سیدنا حضرت خلیفہ اسی الثانی رضی اللہتعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔”اے دوستو! میری آخری نصیحت یہ ہے کہ سب برکتیں خلافت میں ہیں۔نبوت ایک بیج ہوتی ہے جس کے بعد خلافت اس کی تاثیر کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے۔تم خلافت حقہ کو مضبوطی سے پکڑو اور اس کی برکات سے دنیا کو متع کرو تا خدا تعالیٰ تم پر رحم کرے اور تم کو اس دنیا میں بھی اونچا کرے اور اس جہاں میں بھی اونچا کرے، تا مرگ اپنے وعدوں کو پورا کرتے رہو اور میری اولا د اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولا د کو بھی ان کے خاندان کے عہد یاد دلاتے رہو۔“ روزنامه الفضل ربوه ۲۰ مئی ۱۹۵۰ء)