نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 475 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 475

۴۵۴ کرامات خلافت خلافت فیض رحمانی خلافت فضل ربانی خلافت نور ایمانی خدا کی قدرت ثانی خلافت اک امانت ہے حصار عافیت بھی ہے جو اس کے پانے والے ہیں وہ ہو جاتے ہیں لاثانی خدا کے نور کا پرتو نبی کی ذات میں چمکا جو آیا اس کے قدموں میں وہ ہو جاتا ہے نورانی خلافت عکس ہے اس کا یہ محور ہے خلافت کا قدم جو ساتھ ساتھ اٹھیں تو ملتی ہے فراوانی وفا کی شرط اول ہے کہ طاعت اس کی لازم ہے اطاعت کرنے والے ہی تو ہو جاتے ہیں حقانی خلافت ہم کو یکجائی بنا کر دین و دنیا میں وہ راہ حق دکھاتی ہے کہ ہو جاتے ہیں لافانی ہم اس کے واسطے دنیا کو دعوت عام دیتے ہیں خدارا اس طرف دیکھو کہ نعمت ہے یہ لاثانی جو صالح اور مومن ہوں یہ دولت ان کو ملتی ہے لباس تقوی تن پر ہو تو ملتی ہے یہ سلطانی ہمارا کام کہنا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے مسیح پاک کا ارشاد پایا ہم نے ربانی ہمیں کچھ کہیں نہیں بھائیو نصیحت ہے غیر یبانہ کوئی جو پاک دل ہووے دل و جاں اس پر قرباں ہے (ا۔ب۔زہرہ)