نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 467 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 467

۴۴۶ اندرمنڈیروں پر دیے جلا کر ایک عجیب پر شوکت ماحول بنایا گیا۔گزشتہ چند دنوں سے سرشام ہی ہوا چل رہی تھی لیکن اس شام اللہ تعالیٰ کی حکمت اور فضل سے ہوا رک گئی تھی اور اہل ربوہ نے دیے بسہولت جلائے اور اظہار تشکر کیا۔جماعتی مرکزی دفاتر ،محلہ جات کی بیوت الذکر کو اندر اور باہر سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔اہل ربوہ شہر کے اس منفرد چراغاں کو دیکھنے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے اور انتہائی پر امن طریق پر ربوہ کی سڑکوں اور بازاروں میں اس تاریخی دن کے لئے منائی جانے والی خوشیوں سے حصہ پاتے رہے۔خواتین و حضرات کا اتنا جم غفیر تھا کہ یوں لگ رہا تھا جیسے 100 تقاریب کے برابر خوشی منائی جارہی ہے اور ایسا کیوں نہ ہوتا خدا تعالیٰ کی نعمت عظمی خلافت کو 100 سال جو پورے ہو رہے تھے۔ان مناظر کو دیکھنے کے بعد لگتا تھا کہ خلافت احمدیہ اور خلیفہ وقت کے ساتھ کروڑوں احمدیوں کی بے لوث فدائیت اور محبت ایک خدا داد دولت ہے جس سے ہر احمدی کا دل مالا مال ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نظام خلافت اور خلیفہ وقت سے کچی اور مخلصانہ محبت اور فدائیت ہر احمدی کو نصیب فرمائے کہ اسی سے ہماری روحانی بقاء اور ترقیات وابستہ ہیں۔( از روز نامہ الفضل ۷ جون ۲۰۰۸ ص ۳-۴)