نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 4 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 4

پیش لفظ جماعت احمد یہ عالمگیر پر خدائے قادر و توانا کا عظیم احسان اور انعام ہے کہ احباب جماعت کو خلافت کی عظیم الشان نعمت عطا کر رکھی ہے اور خلافت کی برکات اگر چہ واقعہ لا تعداد ہیں، تاہم موقعہ کی مناسبت سے صرف چند نعما کی طرف اشارہ ہی کافی ہوگا۔مثلاً : خلافت کی اس دور میں عظیم اور منفرد برکت یہ ہے کہ جماعت اگر چہ دنیا کے ۱۹۳ ملکوں میں قائم ہو چکی ہے لیکن عالمگیر سطح پر جماعت کا امام ایک ہے۔ایدہ اللہ تعالیٰ۔ب عالمگیر جماعت کا نظام ایک ہے اور دنیا کا ہر احمدی اُس نظام کا تابع اور -:9 پابند ہے۔عالمگیر جماعت کا پروگرام ایک اور صرف ایک ہے کہ زمین کے کناروں تک اُس پیغام کو پہنچانا جو حضرت بانی جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سونپا گیا تھا۔جماعت احمدیہ کا ہر فرد خواہ کسی بھی ملک، قوم یا طبقہ سے تعلق رکھتا ہو، ایک عالمگیر رشتہ اخوت ہمحبت اور بیجہتی میں باہم پرویا ہوا ہے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ یہ چند برکات اس حقیقت کو پوری طرح واضح کر دیتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جس نظام خلافت سے احباب جماعت احمدیہ کو نواز رکھا ہے اُس کی علمی، اخلاقی، روحانی برکات کا شمار ممکن نہیں۔مکرم مبشر احمد خالد صاحب نے انتہائی محنت اور جدو جہد سے ایک ضخیم علمی مواد