نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 397
جلد ۱۹۵۵ء میں حضور نے دوسرا سفر یورپ اختیار فرمایا۔۱۹۵۶ء میں فضل عمر ہسپتال ربوہ کا سنگ بنیا درکھا گیا۔* ۱۹۵۷ء میں تفسیر صغیر کی اشاعت ہوئی۔۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء کو تحریک ”وقف جدید کا اعلان کیا گیا۔۱۹۵۹ء میں قرآن کریم کے جرمنی ترجمہ کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت ہوئی۔دور خلافت ثالثہ میں ترقیات کی چند جھلکیاں ے دسمبر ۱۹۶۵ء۔حضور نے تحریک فرمائی کہ کوئی احمد یہ رات کو بھوکا نہ سوئے اور امراء جماعت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔حضور نے خدام کو ماٹو دیا ” تیری عاجزانہ راہیں اس کو پسند آئیں۔۲۱ دسمبر ۱۹۶۵ء۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کا اعلان۔جماعت سے ۲۵ لاکھ روپے کا مطالبہ۔اسی جلسہ پر حضور نے وقف بعد ریٹار منٹ کی تحریک بھی فرمائی۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی پیشگوئی کے مطابق گیمبیا کے سرایف ایم سنگھاٹے نے اسی سال حضور سے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا کپڑا طلب کیا جو انہیں بھجوایا گیا۔۴ فروری ۱۹۶۶ء۔تحریک تعلیم القرآن کا اعلان فرمایا۔۱۸ مارچ ۱۹۶۷ء۔تحریک وقف عارضی کا اعلان۔