نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 391 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 391

۴۵۔نارویجین (Norwegian)۔۴۶۔کروش (ایران۔ترکی) (Kurdish) - ۴۷ - پشتو (پاکستان) (Pushto)۔۴۸۔تلگو (انڈیا) (Telgo) ۴۹۔مرہٹی (انڈیا) (Marathi )۔۵۰۔برمیز (انڈیا) (Burmese)۔زیر تکمیل تراجم کی تعداد ۱۸ ہے۔تراجم قرآن کریم کے متعلق غیروں کے تاثرات رسالہ المنبر “ نے اپنی ۲مارچ ۱۹۵۶ء کی اشاعت میں لکھا:۔غیر مسلم ممالک میں قرآنی تراجم اور اسلامی تبلیغ کا کام صرف اس اصول نفع رسانی کی وجہ سے قادیانیت کے بقاء اور وجود کا باعث ہی نہیں ہے۔ایک عبرت انگیز واقعہ ہمارے سامنے وقوع پذیر ہوا۔۱۹۵۴ء میں جب جسٹس منیر انکوائری کورٹ میں علم اور مسائل اسلامی کے دل بہلا رہے تھے اور تمام مسلم جماعتیں قادیانیوں کو غیر مسلم ثابت کرنے کی جدوجہد میں مصروف تھیں۔قادیانی عین انہی دنوں اور بعض دوسری غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ قرآن کریم مکمل کر چکے تھے اور انہوں نے انڈونیشیا کے صدر حکومت کے علاوہ گورنر جنرل پاکستان اور جسٹس منیر کی خدمات میں یہ تراجم پیش کئے۔گویا وہ بزبان حال و قال کہہ رہے تھے کہ ہم میں وہ غیر مسلم اور خارج از ملت اسلامیہ جماعت جو اس وقت جبکہ ہمیں آپ لوگ کا فرقرار دینے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ہم غیر مسلموں کے سامنے قرآن کریم ان کی مادری زبان میں پیش کر رہے ہیں۔غور فرمائیے ان لوگوں کا تاثر کیا ہوگا اور قادیانیوں کا یہ کام ان کی زندگی اور ترقی 66 میں کس قدر ممد و معاون ہے۔