نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 384 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 384

۳۶۳ خلافت کے عرصہ کے متعلق بحثیں شروع کر دیں۔وہاں یہ امر ظاہر ہے کہ سلسلہ احمدیہ میں خلافت ایک بہت لمبے عرصہ تک چلے گی۔جس کا قیاس بھی اس وقت نہیں کیا جاسکتا اور اگر خدانخواستہ بیچ میں کوئی وقفہ پڑے بھی تو وہ حقیقی وقفہ نہیں ہوگا۔بلکہ ایسا ہی وقفہ ہو گا جیسا دریا بعض دفعہ زمین کے نیچے گھس جاتے ہیں اور پھر باہر نکل آتے ہیں۔کیونکہ جو کچھ اسلام کے قرون اولیٰ میں ہوا وہ ان حالات سے مخصوص تھا۔وہ ہر زمانہ کے لئے قاعدہ نہیں تھا۔