نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 349
۳۲۸ ۹۔شمالی علاقہ جات وکشمیر میں زلزلہ مورخہ ۱/۸ اکتوبر ۲۰۰۵ء کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات و کشمیر کے علاقوں میں ایک قیامت خیز زلزلہ آیا۔جس پر فوراً حضور انور نے Humanity First اور پاکستان کے احمدیوں کو زلزلہ سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی تحریک فرما دی۔چنانچہ حضور انور کی ہدایات کی روشنی میں ہیومینیٹی فرسٹ نے خدا کے فضل سے بڑا کام کیا۔کینیڈا، امریکہ، جرمنی، یو۔کے اور پاکستان وغیرہ سے کثیر تعداد میں وہاں ڈاکٹرز اور رضا کار پہنچ گئے اور دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دی اور ۶ ماہ سے زائد عرصہ تک وہاں پر قیام کیا۔۷۵ ہزار زخمیوں اور مریضوں کا ہمارے ڈاکٹروں نے علاج کیا۔۵ لاکھ ۲۰ ہزار کلو گرام امدادی سامان مہیا کیا۔جس میں خوراک اور دوسری اشیاء شامل ہیں۔۳۹ ہزار متاثرین کو عارضی رہائش گاہ مہیا کی۔۳۵۶۴۰۰ سے زائد افراد کو کھانا مہیا ہیومینیٹی فرسٹ کے رضا کاروں نے ۴۸۱۱۹۲ مین آورز فیلڈ میں صرف کئے۔۱۰۔جامعہ احمدیہ لندن کا قیام جماعت احمدیہ عالمگیر کی بڑھتی ہوئی تعلیمی تبلیغی اور تربیتی ضروریات کے پیش نظر جماعت کو ہزاروں مبلغین و مربیان کی ضرورت ہے۔قبل ازیں غیر ممالک سے واقفین زندگی جامعہ احمدیہ پاکستان میں آکر تعلیم حاصل کرتے تھے۔مگر ۱۹۸۴ء کے بد نام زمانہ اینٹی جماعت احمدیہ آرڈینینس کے بعد غیر ملکیوں کو پاکستان آکر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت پر پابندی لگا دی گئی۔افریقن واقفین زندگی کی ابتدائی تعلیم و