نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 345 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 345

۳۲۴ البی خلافت احمدیہ کی حقانیت اور دوام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز آغاز خلافت سے ہی زیادہ تر توجہ جماعت کی اندرونی تربیت اور نظام جماعت کی مضبوطی کی طرف دے رہے ہیں۔اس لحاظ سے یہ دور ” جماعتی تعلیم وتربیت کا دور کہا جاسکتا ہے۔خلافت رابعہ کا دور ا گر دعوت الی اللہ کا اور جلالی دور تھا تو خلافت خامسہ کا دور تربیتی اور جمالی دور ہے۔جماعت احمدیہ پر تیز بارش کی طرح نازل ہونے والے خدا تعالیٰ کے فضل دراصل اس امر کا ثبوت ہیں کہ ہم خلافت کی برکت سے اپنی منزل مقصود کی طرف بڑی سرعت سے گامزن ہیں۔الحمد للہ علی ذالک۔اب خلافت خامسہ کے اس مختصر عرصہ میں خلافت کی برکت سے جماعت احمدیہ پر نازل ہونے والے خدا کے فضلوں کی چند جھلکیاں پیش کی جاتی ہیں جن سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے اس نے بہر صورت بڑھنا، پھیلنا اور پھلنا ہے اور کوئی نہیں جو اس کی ترقی کی راہ میں حائل ہو سکے۔ا۔جامعہ احمدیہ کینیڈا کا قیام خلافت خامسہ کے قیام کے بعد کینیڈا میں پہلی بارمسی سا گا ٹورانٹو میں جامعہ احمد یہ قائم ہوا۔جس کا افتتاح کے ستمبر ۲۰۰۳ ء کو ہوا۔اس طرح براعظم ہائے امریکہ میں دعوت الی اللہ اور اصلاح و ارشاد کے کام کے لئے کینیڈا میں ہی مقامی طور پر ہی مبلغین تیار ہونے شروع ہو گئے ہیں۔۲۔بیت الفتوح کی تعمیر مغربی یورپ کی سب سے بڑی بیت الذکر بیت الفتوح کا افتتاح حضرت خلیفۃ