نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 308 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 308

۲۸۷ اس سفر کے ذریعہ افریقہ میں تعلیم دین حق کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس کے لئے حضور نے نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم جاری فرمائی۔اس سکیم کے ماتحت اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق حضور نے کم از کم ایک لاکھ پونڈ جمع کرنے کی تحریک فرمائی۔یہ تحریک بھی کامیاب رہی۔اس کے ماتحت احمدی ڈاکٹر اور استاد افریقہ میں ڈسپنسریاں، ہسپتال اور سکول قائم کر کے اہل افریقہ کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔۱۹۷۴ء میں جماعت کی مخالفت ۱۹۷۴ء میں پاکستان بھر میں جماعت کے خلاف فسادات ہنگامے شروع ہو گئے۔مکانات لوٹے اور جلائے گئے۔بائیکاٹ کیا گیا۔ملازمتوں سے نکالا گیا اور کئی احمد یوں کو شہید کر دیا گیا۔مگر ہر طرح کے ظلم وستم کے باوجود ( جن کی جماعت کی گزشتہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے اس آزمائش اور امتحان میں بھی کامیاب رہی اور اپنے پیارے امام حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی راہنمائی میں سلامتی کے ساتھ اس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا گیا۔الحمدللہ ! منصو بہ صد سالہ جو بلی حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے ۱۹۷۳ء کے جلسہ سالانہ پر ایک عظیم الشان منصو بہ صد سالہ جوبلی کے نام سے جماعت کے سامنے رکھا۔حضور نے فرمایا:۔” جب جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی گزرے گی اور دوسری صدی شروع ہوگی تو وہ خدائی بشارتوں کے ماتحت انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔غلبہ اسلام کی صدی کے لئے ضروری ہے کہ اس صدی کے شروع ہونے سے پہلے ہم پورے عزم و ہمت کے ساتھ قرآنی انوار کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچانے کے لئے