نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 270 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 270

۲۴۹ شدھی تحریک کا استیصال حضور کا ایک بہت عظیم کارنامہ شدھی تحریک کا استیصال کرنا ہے۔۱۹۲۳ء میں آریہ سماجی راہنما شدھی تحریک میں اپنی بظاہر فتح میں بہت مسرور تھے۔اسلام کا یہ دشمن بڑے تکبر سے یہ خبریں دے رہا تھا کہ: نواح آگرہ میں راجپوتوں کو تیز رفتاری سے شدھ کیا جا رہا ہے اور اب تک چالیس ہزار تین سوراجپوت ملکانے ، گوجر اور جاٹ ہندو ہو چکے ہیں“۔ان حالات میں اولوالعزمی کا یہ پیکر اس عظم و ہمت کے ساتھ میدان عمل میں اترا کہ رہتی دنیا تک دین مصطفوی ﷺ کے دفاع کے باب میں ایک زندہ جاوید مثال قائم کردی۔آپ آریہ سماج کے اس وار کے سامنے اپنے غلاموں کو لے کر بنیان مرصوص بن کر کھڑے ہو گئے۔اس جنگ میں آسمانی بادشاہت کے دولہا کی قیادت میں مجاہدین احمدیت کے ہاتھوں شدھی تحریک کو جس عبرتناک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس کا اقرار مسلمانوں نے بر ملا کیا۔چنانچہ شیخ نیاز علی ایڈووکیٹ کا بیان اخبار زمیندار میں ان الفاظ میں چھپا:۔جو حالات فتنہ ارتداد کے متعلق بذریعہ اخبارات علم میں آچکے ہیں ان سے صاف واضح ہے کہ جماعت احمد یہ اسلام کی انمول خدمت کر رہی ہے جو ایثار اور کمر بستگی، نیک نیتی اور تو کل علی اللہ ان کی جانب سے ظہور میں آیا وہ اگر ہندوستان کے موجودہ زمانے میں بے مثال نہیں تو بے انداز عزت اور قدردانی کے قابل ضرور ہے۔جہاں ہمارے مشہور پیر اور سجادہ نشین حضرات بے حس و حرکت پڑے ہیں اس اولوالعزم جماعت نے عظیم الشان خدمت کر کے دکھا دی۔وو