نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 138 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 138

۱۱۷ خلیفہ وقت کی اطاعت اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُ الرَّسُولَ وَاُولِى الاَمرِ مِنْكُمُ۔(النساء: ٦٠) یعنی اے ایمان والو! اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرو اور تم میں سے جو تمہارے حاکم اور خلیفہ ہیں ان کی بھی تابعداری کرو۔اسی طرح صحیح بخاری میں حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا:۔مَنْ أَطَاعْنِي فَقَدْ اَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ أَطَاعَ أَمِيُرِئُ فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيرَى فَقَدْ عَصَانِي۔(صحیح بخاری کتاب الاحکام) یعنی جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میرے امیر کی اطاعت کی، اس نے خود میری اطاعت کی اور جس نے میرے امیر کی نافرمانی کی تو گویا اس نے میری نافرمانی کی۔اسی طرح جامع ترمذی میں حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا:۔مَنْ خَلَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا حُجَّةٌ وَمَنْ مَّاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيْتَةُ جَاهِلِيَّةً۔(ترمذى باب من فارق الجماعة شبرا فكانما خلع ربقة الاسلام من عنقه