نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 125
۱۰۴ کام نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔آدم کو خلیفہ بنایا، کس نے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً“۔( بدرم جولائی ۱۹۱۲ء) ۲۔خلافت کیسری کی دکان کا سوڈا واٹر نہیں۔تم اس بکھیڑے میں کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔نہ تم کوکسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن سکتا ہے۔پس جب میں مرجاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہوگا جس کو خدا چاہے گا اور خدا اس کو آپ کھڑا کردے گا“۔تم نے میرے ہاتھوں پر اقرار کئے ہیں۔تم خلافت کا نام نہ لو۔مجھے خدا نے خلیفہ بنا دیا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔اگر تم زیادہ زور دو گے تو یا درکھو میرے ایسے خالد بن ولید ہیں جو تمہیں مرتدوں کی طرح سزا دیں گئے“۔( تقریر احمد یہ بلڈ نگ لاہور ۱۶، ۷ اجون۔بدرہ جولائی ۱۹۱۲ء) ۳۔پھر حضرت خلیفہ اول مولانا نورالدین رضی اللہ عنہ نے ایک موقع پر فرمایا:۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے جس طرح پر آدم اور ابو بکر و عمر گوخدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے خلیفہ بنایا۔( بدر۴ جولائی ۱۹۱۲ء) ۴۔اسی پر بس نہیں بلکہ حضرت خلیفہ اول تو ان لوگوں کو جو یہ کہتے ہیں کہ خلیفہ ہم نے بنایا جھوٹا قرار دیتے ہیں۔فرماتے ہیں:۔