نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 357
۳۳۶ پروگرام پر کام کرنے والے ہیں۔ان کو تبلیغی جد و جہد اس وقت ہمیں سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ احمدی لوگ ہندو جاتی کے سب سے زیادہ خوفناک حریف ہیں۔ہمیں ان کی طرف سے ہرگز غافل نہ رہنا چاہئے۔اس ضروری بات کو پھر ایک دفعہ بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ احمد یہ جماعت ایک نہایت زبردست منظم اور مسلسل تبلیغی کام کرنے والی جماعت ہے احمدیوں کی عورتیں ہمارے مردوں سے باری لے گئیں۔( بندے ماترم ۱۸ دسمبر ۱۹۲۷ء) روزنامہ نوائے وقت لاہور افریقہ میں اگر کوئی پاکستانی جماعت، بطور مشنری کام کر رہی ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہے“۔(۲ /اپریل ۱۹۶۰ء) انسائیکلو پیڈیا برٹیز کا ” جماعت احمدیہ کا ایک وسیع تبلیغی نظام ہے۔نہ صرف ہندوستان میں بلکہ مغربی افریقہ ، ماریشس اور جاوا میں بھی۔اس کے علاوہ برلن شکا گو اور لندن میں بھی ان کے تبلیغی مشن قائم ہیں۔ان کے مبلغین نے خاص کوشش کی کہ یورپ کے لوگ اسلام قبو ل کریں اور اس میں انہیں معتد بہ کامیابی بھی ہوئی ہے۔ان کے لٹریچر میں اسلام کو اس شکل میں پیش کیا جاتا ہے کہ جونو تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے باعث کشش ہے اور اس طریق پر نہ صرف غیر مسلم ہی ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں بلکہ ان مسلمانوں کے لئے بھی یہ تعلیمات کشش کا باعث ہیں۔جو مذہب سے بیگانہ ہیں یا عقلیات کی رو میں بہہ گئے ہیں۔ان کے مبلغین ان حملوں کا دفاع بھی کرتے ہیں جو عیسائی مناظرین نے اسلام پر کئے ہیں۔(انسائیکلو پیڈیا برٹین کا مطبوعہ ۱۹۴۷ء جلد ۲ ص ۷۱۲،۷۱۱ )