نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 309 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 309

۲۸۸ انتہائی قربانیاں اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کریں۔اس منصوبہ کے ماتحت دنیا بھر میں تبلیغ دین حق اور اشاعت قرآن کے لئے حضور نے ایک فنڈ قائم کیا جس کا نام ”صد سالہ احمد یہ جوبلی منصبو بہ“ ہے حضور نے اس فنڈ کے لئے جماعت کو اڑھائی کروڑ روپیہ جمع کرنے کی تحریک فرمائی ہے۔خدا کے فضل سے اس کے لئے جو وعدے جماعت نے کئے وہ مطلوبہ رقم سے چار گنا سے بھی زائد ہو گئے اور جماعت کے احباب نے بشاشت اور شوق کے ساتھ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا۔اس منصوبہ کی کامیابی کے لئے حضور نے دعاؤں اور عبادات کا ایک روحانی پروگرام بھی جماعت کے سامنے رکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ :۔۱) ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے۔۲) دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں۔۳) کم از کم سات بار روزانہ سورۃ فاتحہ کی دعا غور کے ساتھ پڑھی جائے۔۴) درود شریف تسبیح و تحمید اور استغفار کا ورد تینتیس تینتیس بار کیا جائے۔۵) یہ دعائیں روزانہ کم از کم اابار پڑھی جائیں۔(۱) رَبَّنَا افْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ط (ب) اَللّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِى نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ ط لندن میں بین الاقوامی کسر صلیب کا نفرنس حضرت خلیفہ مسیح الثالث کے مبارک عہد خلافت کا اور احمد بیت کی تاریخ کا ایک نہایت اہم واقعہ یہ ہے کہ ۲ تا ۴ جون ۱۹۷۸ء کولندن میں جو کہ گویا صلیبی مذہب (عیسائیت ) کا مرکز ہے۔جماعت احمدیہ کے انتظام کے ماتحت ایک بین الاقوامی کسر