نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 305 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 305

۲۸۴ وقف جدید میں احمدی بچوں کی شمولیت حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے وقف جدید کے چندہ کو مضبوط کرنے کا کام احمدی بچوں اور بچیوں کے سپر دفرمایا۔حضور نے یہ خواہش اور تحریک فرمائی کہ احمدی بچے کم از کم پچاس ہزار روپیہ اس تحریک میں جمع کریں۔چنانچہ احمدی بچے بڑے جوش اور جذبہ کے ساتھ یہ چندہ جمع کر رہے ہیں۔تحریک وقف جدید کے مختصر حالات کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔یہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے عہد خلافت کی آخری تحریک ہے۔اس ذریعہ ملک کے دیہاتی حصہ میں لوگوں کو قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے اور احمدیت کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کر کے انہیں تمام دینی احکام پر عمل کرنے اور سچا احمدی بنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔اس تحریک کو بچوں کے سامنے پیش کر کے خلیفہ وقت نے بچوں کے لئے بھی یہ موقع پیدا کر دیا ہے کہ وہ ایک اہم جماعتی کام کو کامیاب بنا کر ثواب حاصل کریں۔حضرت مسیح موعود کا ایک الہام پورا ہوا حضرت مسیح موعود کا ایک مشہور الہام ہے کہ :۔بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔یہ الہام پہلی بار خلافت ثالثہ کے دور میں پورا ہوا۔چنانچہ افریقہ کے ملک گیمبیا میں اللہ تعالیٰ نے وہاں کے ایک احمدی مسٹر ایف ایم سنگھاٹے کو وہاں کا گورنر جنرل بنادیا۔گورنر جنرل ملک کا سب سے بڑا حاکم ہوتا ہے۔مسٹر سنگھاٹے پہلے وہاں کی جماعت احمدیہ کے پریذیڈنٹ تھے۔جب آپ گورنر جنرل بنے تو آپ نے کئی دن تک دعائیں کرنے کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں درخواست کی