نصاب وقف نو — Page 92
92 اطاعت والدین اور اس کے آداب والدین کی اطاعت کے بارے میں خدا تعالی نے بار ہارتا کیدی احکامات دیئے ہیں۔احادیث نبویہ میں بھی متعدد جگہوں پر والدین کی اطاعت اور ان کی تکریم کے آداب ملتے ہیں۔28۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ ِبوَالِدَيْهِ إِحْسَانًا (الاحقاف : 15) اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے احسان کی تعلیم دی تھی۔-28 آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔اَلْجَنَّةُ تَحْتَ أَقْدَامِ الْأُمَّهَاتِ۔جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔ماں باپ کا وجود نہ صرف خدا کی ایک نعمت ہے بلکہ در حقیقت یہ وہ نعمت ہے جس کا بدل نا ممکن ہے۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے ماں باپ کے مقام کو بہت بلند تسلیم _H کیا ہے -28 وَقَضَى رَبُّكَ إِلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (بنی اسرائیل : 24 ) تیرے رب نے اس بات کا تاکیدی حکم دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور نیز یہ کہ اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کرو۔یعنی اے انسان خدا نے تجھے یہ حکم دیا ہے کہ تو صرف اس کی عبادت کر اور اپنے والدین کے ساتھ بہت اچھا سلوک کر۔اگر ان دونوں میں سے ایک یا دونوں تیری زندگی میں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو یہ نہ کہہ، کہ میں تمہاری خدمت سے تنگ آ گیا ہوں اور نہ ان کے ساتھ سخت کلامی کر بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ عزت سے باتیں کر اور ہمیشہ اطاعت