نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 103 of 111

نصاب وقف نو — Page 103

103 شرائط بیعت سلسلہ عالیہ احمدیة فجر یر فر موده حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود مہدی معہود عليه الصلوةُ والسَّلام اول: بیعت کنندہ بچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اُس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے مجتنب رہے گا۔دوم یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بد نظری اور ہر ایک فسق و فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتارہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت اُن کا مغلوب نہیں ہوگا اگر چہ کیسا ہی جذ بہ پیش آوے۔سوم : یه که بلاناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا اور کی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے اور اپنے نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنے اور ہر روز اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور استغفار کرنے میں مداومت اختیار کرے گا اور دلی محبت سے خُدا تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے اُس کی حمد اور تعریف کو اپنا ہر روزہ ورد بنائے گا۔چہارم۔یہ کہ عام خلق اللہ کو عموما اور مسلمانوں کو خصوصا اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دیگا۔نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔پنجم یہ کہ ہر حال رنج و راحت اور عسر اور ٹیسر اور نعمت اور بلا ء میں خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کرے گا اور بہر حالت راضی بقضاء ہوگا۔اور ہر ایک ذلت اور دُکھ کے قبول کرنے کیلئے اُس کی راہ میں تیار رہے گا اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اُس سے منہ نہیں پھیرے گا بلکہ آگے قدم بڑھائیگا۔