نصاب وقف نو — Page 86
86 سکول اور پڑھائی کے آداب 28 سکول وقت پر پہنچیں ، گھر سے روانہ ہوتے ہوئے یہ اندازہ کرلیں کہ راستہ میں جو وقت صرف ہو گا اس سے آپ لیٹ نہیں ہوں گے۔پڑھتے وقت اپنی کتاب کو ایک فٹ سے زیادہ آنکھوں کے قریب نہ لائیں۔28 لیٹے ہوئے اور زیادہ جھک کر لکھنے اور پڑھنے سے گریز کریں۔اسی طرح بل ہل کرمت پڑھیں۔28 چین، پنسل یا پیسے وغیرہ منہ میں ڈالنے کی عادت نہیں ہونی چاہیے۔-28 اگر مطالعہ کے بعد اکثر سر درد ہو جاتا ہو یا بلیک بورڈ پر لکھا ہوا نظر نہ آتا ہو تو آنکھوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔راہ چلتے اخبار یا کتاب نہ پڑھیں نیز سلیٹ پر لکھے ہوئے کو تھوک سے مٹانے کی بجائے گیلے کپڑے یا پانی کے ذریعہ مٹائیں۔28۔لکھتے ہوئے قلم جھٹک کر ارد گرد کی چیزوں پر روشنائی کے دھبے نہ ڈالیں۔28۔سکول میں اپنے ساتھیوں سے تو تکار سے بات کرنے اور گالی گلوچ سے پر ہیز کریں اور استاد کا پوری طرح ادب اور احترام کریں۔-28 پڑھائی میں محنت ضرور کریں مگر محض کتابوں کا کیڑا بن کر نہ رہ جائیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔۔مطالعہ کے وقت عموما بات چیت سے پر ہیز کریں۔یہ یادرکھیں کہ اخبارات و علمی رسائل آپکے علم میں وسعت کا باعث بنتے ہیں انہیں ضرور زیر مطالعہ رکھیں۔