نصاب وقف نو — Page 82
82 بہت ٹھونس کر کھانا مت کھائیں۔ضرورت کے مطابق کھائیں اور تھوڑی بھوک باقی رکھیں۔نیز کھانا کھاتے وقت بہت زیادہ نہ جھکیں۔۔اگر آپ کھانے میں پیچ یا چھری کانٹے وغیرہ کا استعمال کر رہے ہیں تو خیال رکھیں کہ شور پیدا نہ ہو۔پانی پیتے ہوئے غٹاغٹ ایک ہی سانس میں نہ پی جائیں بلکہ آرام سے دو تین سانس لیکر پئیں اور پانی ختم کرنے کے بعد ح“ کی آواز نہ نکالیں۔- اگر کھانا شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا بھول گئے ہوں تو کھانے کے دوران جب یاد آئے تو بسم اللهِ فِي أَوَّلِهِ وَاخِرِه۔پڑھیں۔28۔جب کھانا ختم کر چکیں تو اَلْحَمْدُ اللهِ الَّذِى اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنا مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور مسلمان بنایا۔اگر جھولی میں کھانے کے دوران استعمال کا رومال رکھا ہے تو کھانا ختم کرنے پر اسے تہہ کر کے منہ اور ہاتھ صاف کر کے رکھ دیں۔ہاتھ دھو لیں اور کلی کر لیں۔۔کھانے میں مٹھاس ، مرچیں، گرم مصالحہ کی کثرت نہ ہو۔28۔کھانا بہت گرم نہ کھایا جائے اور نہ ہی سخت گرم چائے یا دودھ پیا جائے۔اسی طرح شدید ٹھنڈا پانی وغیرہ بھی استعمال نہ کریں۔اگر کھانا اجتماعی ہو تو جب آپ کھانے کے لئے آئیں تو پہلے بیٹھے ہوئے لوگوں کو السلام علیکم کہیں۔جب آپ ڈش میں سے کوئی کھانے کی چیز یا جنگ میں سے پینے کا پانی وغیرہ