نصاب وقف نو — Page 75
75 نماز کے آداب وضو کر کے نماز کی ادائیگی کے لئے وقار اور ادب سے چل کر جا ئیں دوڑ کر نماز میں شامل نہ ہوں۔نماز کے لئے جاتے ہوئے غور کریں کہ کن کن نیکیوں کا تحفہ خدا کے حضور لے کر کےلئے اتے کہیں نیک نیکوں جارہے ہیں اور کس کس گناہ سے تو بہ کرتی ہے۔-28 نماز سے پہلے حاجات ضروریہ سے فارغ ہو لینا چاہیے تا کہ توجہ کے ساتھ نماز ادا کی جا سکے۔نماز با جماعت میں صفیں بالکل سیدھی ہوں صفوں میں کھڑے افراد کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں اور درمیان میں جگہ خالی نہ ہو۔28 لوگ جب صفیں بنا ئیں اور انہیں اگلی صف میں خالی جگہ نظر آئے تو پہلے اُسے پُر کریں۔- نماز شروع کرنے سے پہلے نیت نماز پڑھیں۔وَجَهتُ وَجُهِيَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفَاوَّ مَا أَنَا مِنَ المُشْرِكِينَ۔نماز کا تمام عمل اطمینان اور وقار کے ساتھ ادا کریں جلدی جلدی ادا نہ کریں۔نماز کے الفاظ ٹھہر ٹھہر کر اور سنوار کر ادا کریں۔تمام توجہ نماز کے الفاظ اور ان کے مطالب کی طرف رہے کوشش کریں کہ ادھر اُدھر کے خیالات ذہن میں نہ آئیں۔نماز میں ادھر اُدھر دیکھنا، اشارہ کرنا ، باتیں کرنا ، باتیں سننا وغیرہ اور غیر ضروری حرکت کرنا منع ہے۔