نصاب وقف نو — Page 13
13 -28۔سونے کے وقت کی دعا یاد کروائیں۔اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوتُ وَاَحْي۔جاگنے کے بعد کی دعا یاد کروائیں۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى أَحْيَانَا بَعُدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ۔بچے کو روزانہ دانت صاف کرنے کی عادت ڈالیں اور روزانہ با قاعدگی سے ہلکی پھلکی ورزش کروائیں۔28۔نظم یاد کروائیں۔کبھی نصرت نہیں ملتی در مولا سے گندوں کو حدیث یاد کروائیں۔خَيْرُ الزَّادِ التَّقْوى سب سے بہتر زادراہ تقویٰ ہے۔ترانہ اطفال کے تین تین شعر ہر ماہ یاد کروائیں۔دوسری ششماہی۔حدیث سکھائیں۔الْعِنِي غِنَى النَّفْسِ - آسودگی اور دولتمندی تو دل کی دولتمندی اور آسودگی ہے۔إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَأتِ - اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔5 تا 6 سال کی عمر کیلئے اس سال بچے کو قرآن کریم کے پہلے دو پارے کم از کم ضرور پڑھائیں۔۔بچے کو کائنات کا مشاہدہ کرنا سکھائیں۔مثلاً راستے میں چلتے ہوئے مختلف چیزوں کا تعارف وغیرہ۔