حوادث طبعی یا عذاب الٰہی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 39 of 103

حوادث طبعی یا عذاب الٰہی — Page 39

سینوں میں روشن کر دے۔حوادث طبیعی یا عذاب الہی اسی طرح جب اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی للی کم پر یہ انکشاف فرمایا کہ اسلام کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کر دیا جائے گا تو ایک صحابی کے سوال پر کہ ایسا کب ہو گا؟ حضور اکرم صلی ا ہم نے ارشاد فرمایا کہ یہ اس وقت ہو گا جب مسیح 1 نازل ہو گا وہ صلیب کو توڑ دے گا۔خنزیر کو قتل کرے گا اور حکم اور عدل بن کر ( قوموں، مذاہب اور فرقوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے) آئے گا۔مندرجہ بالا کی روشنی میں یہ صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ مکمل غلبہ سے قبل ہی اسلام کا روبہ تنزل ہو جانا کوئی ایسی علامت نہیں جو اسلام کی آخری شکست اور ناکامی کی غمازی کر رہی ہو۔بلکہ یہ ایک درمیانی کیفیت ہے جس کا غلبہ سے پہلے ظاہر ہونا شروع ہی سے مقدر تھا۔جس طرح پہلی قوموں پر اونچ نیچ کے حالات آتے رہے لیکن آخری اور قطعی اور اٹل فیصلہ پر اثر انداز نہ ہو سکے اسی طرح اسلام پر انحطاط کا یہ دور خواہ کیسا ہی ہولناک نظر کیوں نہ آئے آنحضور صلی الم کی چودہ سو سال قبل پیشگوئیوں کے مطابق ایک عارضی کیفیت سے بڑھ کر کوئی اور معنی نہیں رکھتا اس کا دور ہو جانا ایک اٹل تقدیر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی۔پس پہلے ہی سے یہ خبر دے دی گئی تھی کہ اس وقت جب آخرین میں آنحضرت صلی للی یکم کی علی بعثت کا وقت آئے گا تو مسلمان کو دوبارہ مسلمان بنایا جائے گا۔اور عیسائیت پر اسلام کی یورش کا آغاز ایک ایسے فتح نصیب جرنیل کی قیادت میں کیا جائے گا جو مسیح کا نام پا کر جھوٹے صلیبی مذہب کے دلائل کو پارہ پارہ کر دے گا اور مغربی تہذیب کا قلع قمع کرے گا۔جب ان پیشگوئیوں کی طرف نظر اٹھتی ہے تو دل اس بات پر مطمئن ہو جاتا ہے کہ جب انحطاط کی خبر لفظاً لفظاً اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ پوری ہو گئی تو بلا شبہ ادیان عالم پر ایک عالمی اور کامل غلبہ کی خوشخبری بھی اس کے بعد جلد پوری ہونے والی ہے۔ایک انگریزی شاعر نے اس مضمون کو ایک مصرعہ میں یوں بیان کیا ہے کہ :- If winter comes, can spring be far behind۔یعنی اگر خزاں آگئی ہے تو بہار آنے میں بھلا کیا دیر ہو گی۔1 ابو داؤد کتاب الملاحم باب خروج الد جال ص ۵۹۴ 39