نصائح مبلغین — Page 20
20 استقلال کبھی اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہئے۔یہ خیال کر کے کہ اگر یہ یوں نہیں مانتا تو اس طرح مان لے گا۔اس میں وہ تو نہ ہارا تم ہار گئے کہ تم نے اپنی بات کو نا کافی سمجھ کر چھوڑ دیا۔تم نے اپنا دین چھوڑ کر دوسرے کو منوا بھی لیا تو کیا فائدہ۔بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ غیر احمدی وفات مسیح پر چڑتے ہیں۔چلو وفات مسیح چھوڑ کر اور باتیں منواتے ہیں یہ غلط ہے۔وفات مسیح مان جائیں تو پھر آگے پیش کرو۔ترتیب سے پیش کرو۔ملمع سازی سے پیش نہ کرو ملمع سازی سے پیش کرنے کا یہ نتیجہ ہو گا کہ جب اس پر بات کھلے گی تو یا وہ تم سے بدظن ہوں گے اور یا پھر تمہارے مذہب سے۔جن جن باتوں پر خدا نے تمہیں قائم کیا ہے ان کو پیش کرو۔اگر لوگ نہ مانیں تو تمہارا کام پیش کرنا ہے منوانا نہیں وہ اللہ کا کام ہے۔محمد رسول اللہ صل اللہ تم کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَذَكَّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُكُ لَسْتَ عَلَيْهِمُ مُصَّيْطِرِ (الغاشیه : ۲۲ - ۲۳) جماعت میں کیا احساس پیدا کرو جماعت میں ایک احساس پیدا کرو۔وہ احمدیوں کی محبت پر دوسرے رشتہ داروں کی محبت کو قربان کر دیں۔ایسی محبت احمدی لوگوں سے ہونی چاہئے کہ رشتہ داری کی محبت سے بھی بڑھ جائے۔حق کی تائید ہونی چاہئے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگر احمدی کے مقابل میں رشتہ دار آ گیا ہے تو رشتہ دار کی طرف داری اختیار کر لی جائے۔ہماری قوم ہماری جماعت