نصائح مبلغین

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 30

نصائح مبلغین — Page 6

6 ہے ایسا نہیں چاہئے۔اگر کوئی تمہاری باتیں کرتے ہوئے اٹھ کر نماز پڑھنے پر برا مناتا ہے تو منانے دو کوئی پرواہ نہ کرو اور نماز وقت پر ادا کر لو۔قرآن شریف میں يُقِیمُونَ الصلوۃ آیا ہے اس لئے کہ وقت پر نماز پڑھنی چاہئے۔جب اس کے اپنے نفس میں کمزوری ہوگی تو پھر اس کے جذب میں بھی کمزوری ہوگی۔تہجد کی نماز تہجد کی نماز مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے۔قرآن شریف میں آتا ہے۔یایھا الْمُزَّقِلُ قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِصْفَةَ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًا أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا (المزمل: ۲ تا ۵) دن کے تعلقات سے جو زنگ آتے ہیں وہ رات کو کھڑے ہو کر دعائیں مانگ مانگ کر خشوع وخضوع کر کے دور کرنے چاہئیں۔روزه روزہ بھی بڑی اچھی چیز ہے۔اور زنگ کے دور کرنے کے لئے بہت عمدہ آلہ ہے۔صحابہ بڑی کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ہماری جماعت میں بہت سے لوگ ہیں جو روزہ رکھنے میں سستی کرتے ہیں۔روزہ انسان کی حالت کو خوب صاف کرتا ہے۔جہاں تک توفیق مل سکے روزہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔بعض ایسے مواقع تلاش کرے جن میں کسی سے کلام نہ کرے خاموش ہو کر بیٹھے خواہ یہ وقت پندرہ بیس منٹ ہی ہو۔بہت وقت نہ سہی مگر کچھ وقت ضرور ہونا چاہئے تا کہ خاموشی میں ذکر کرے تبلیغ سے ذرا فراغت