نصائح مبلغین — Page 4
4 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ نصائح مبلغین نصائح مبلغین جن کے بالاستیعاب و بامعان نظر پڑھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ فی الواقع یہ صیحتیں کر نے والا خلافت مسیح موعود کی مسند پر بیٹھنے کا اہل تھا۔حضور نے بہت تفصیل سے تقریر فرمائی تھی۔لکھنے والا نومشق تھا اور نظر ثانی بھی نہیں کرائی جاسکی۔تاہم مجھے اطمینان ہے کہ بہت ساحصہ حضور کی تقریر کے مفہوم کا اس میں آگیا ہے ناظرین پڑھ کر اس پر عمل کریں کہ احمدی جماعت کا ہر فرد در اصل ایک مبلغ ہے۔(نوٹ از مرتب کنندہ) تبلیغ میں تزکیہ نفس سے غافل نہ ہو سب سے پہلے مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ وہ تزکیہ نفس کرے۔صحابہ کی نسبت تاریخوں میں آتا ہے کہ جنگ یرموک میں دس لاکھ عیسائیوں کے مقابل میں ساٹھ ہزار صحابہ تھے۔قیصر کا داماد اس فوج کا کمانڈر تھا اس نے جاسوس کو بھیجا کہ مسلمانوں کا جا کر حال دریافت کرے۔جاسوس نے آکر بیان کیا مسلمانوں پر کوئی فتح نہیں پا سکتا۔ہمارے سپاہی لڑکے آتے ہیں اور کمریں کھول کر ایسے سوتے ہیں کہ انہیں پھر ہوش