حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 2
سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 2 تھی۔چنانچہ نانی اماں کی تعلیم بھی اسی طریق پر ہوئی۔(1) حضرت نانی اماں کی شادی ، حضرت میر ناصر نواب صاحب سے 186ء میں ہوئی۔اس وقت حضرت میر ناصر صاحب کی عمر صرف 16 سال تھی۔نانی اماں کی عمر حضرت میر ناصر صاحب سے تین ، چار سال کم ہو گی ، حضرت میر ناصر نواب صاحب اپنی شادی کے بارہ میں لکھتے ہیں:۔16 سال کی عمر میں دانا اماں ( حضرت میر ناصر نواب صاحب کی والدہ) نے نشیب و فراز زمانہ کو مد نظر رکھ کر میری شادی ایک شریف اور سادات خاندان میں کر دی اور میرے پاؤں میں ایک بیٹڑی پہنا دی، تا کہ میں آوارہ نہ ہو جاؤں۔اس کے باعث میں بہت ساری بلاؤں اور وو ابتلاؤں سے محفوظ رہا۔(2) آپ کے والد آپ کی شادی سے پہلے وفات پاچکے تھے لیکن آپ کا رشتہ والد کی زندگی میں ہو گیا تھا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب کی نیکی اور طبیعت میں حیا بچپن سے ہی نمایاں نظر آتی ہے۔حضرت میر ناصر نواب صاحب کے بڑے بھائی سید ناصر وزیر صاحب کی شادی لوہارو خاندان میں ہوئی۔آپ کی عمر اس وقت آٹھ ، نو سال تھی اور بارات میں وہ بھی شامل تھے۔رات کولو ہارو والوں کی طرف سے ( کیونکہ وہ نواب لوگ تھے ) ناچ کا انتظام تھا۔سب لوگ ناچ دیکھنے