حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 1 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 1

سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 1 پیارے بچو! حضرت سید بیگم صاحبہ نانی اماں آج ہم ایک ایسی ہستی کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں جن کا نام تو سید بیگم صاحبہ تھا لیکن سب لوگ انہیں نانی اماں کہا کرتے تھے۔آپ سلسلہ کے جلیل القدر بزرگ حضرت میر ناصر نواب صاحب کی بیوی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساس تھیں۔جماعت میں آپ نانی اماں کے نام سے اس لئے مشہور تھیں کیونکہ آپ حضرت اماں جان سید و نصرت جہاں بیگم صاحبہ کے بچوں کی نانی تھیں۔آپ کا تعلق ایک علم دوست خاندان سے تھا اور آپ کے افراد خاندان بہت اچھے دنیاوی عہدوں پر فائز تھے۔دہلی میں عام رواج یہ تھا کہ لڑکیوں کو قرآن کریم اور معمولی دینیات کی کتابیں پڑھاتے تھے، بعض تو ان میں سے عربی ، فارسی اور اردو بہت اچھی طرح جانتی تھیں۔حضرت سید بیگم صاحبہ ( نانی اماں ) بھی قرآن شریف اور اردو کی تعلیم کا علم رکھتی تھیں۔آپ اردو زبان کی کتابوں کا اکثر مطالعہ کرتی تھیں۔پانچ ، چھ سال کا کھیل کود کا زمانہ نکال کر تھوڑا تھوڑ اسبق یاد کر کے نو ، دس سال کی عمر تک قرآن کریم کی تعلیم اور پھر دو، تین سال میں اردو کی تعلیم مکمل ہو جاتی