نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 32
60 59 دعائے مغفرت کی جائے۔اس کے بعد السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ إِنَّا إِنْشَاءَ اللَّهُ بِكُمُ لَا حِقُونَ کہتے ہوئے بادل حزیں وصبر و حوصلہ لوگ واپس آئیں۔میت کے عزیزوں کے ساتھ تعزیت کی جائے اور صبر وحوصلہ کی تلقین کی جائے قریبی یا پڑوسی پسماندگان کے گھر ایک وقت کا کھانا بھی بھجوائیں۔رسوم پرستی اور توہمات سے اجتناب کیا جائے۔افسوس اور تعزیت کی حالت تین دن تک قائم رکھی جائے۔اس کے بعد زندگی معمول پر آ جانی چاہئے۔البتہ جس عورت کا خاوند فوت ہو جائے وہ چار ماہ دس دن تک سوگ منائے۔یعنی بلا اشد ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے۔بناؤ سنگار نہ کرے۔بھڑکیلے کپڑے نہ پہنے۔خوشبو کا استعمال نہ کرے۔خوشی کی تقریبات میں شامل نہ ہواور صبر وشکر کے ساتھ ذکر الہی میں یہ دن گزارے۔خطبہ نکاح نکاح کا اعلان کرتے وقت خطبہ پڑھنا مسنون ہے۔خطبہ کے مسنون الفاظ یہ ہیں۔۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَ نُؤْمِنُ بِهِ وَ نَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ وَنَعُوذُ باللهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَيَاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللهُ فَلا مُضِلَّ لَهُ وَ مَنْ يُضْلِلْهُ فَلا هَادِيَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدَهُ وَرَسُولَهُ أَمَّا بَعْدُ فَاَعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ۔(ا) يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً 000000 وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَ الْاَرْحَامِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا (النساء : ٢) (۲) يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا۔يُصْلِحُ (الاحزاب : ۷۲۷۱) لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا۔(۳) يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ۔(الحشر : ١٩) ان آیات کے بعد مقامی زبان میں موقع کی مناسبت سے مختصر وعظ کیا جا سکتا ہے اور پھر لڑکی کے ولی اور لڑکے سے ایجاب وقبول کروایا جائے۔