نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 14
24 23 اس کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے پہلے کی طرح رکوع اور سجود کرے اس طرح یہ اس کی دوسری رکعت مکمل ہوگئی۔پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے اس طرح بیٹھ جائے جس طرح وہ پہلا سجدہ کرنے کے بعد بیٹھا تھا۔پھر اس طرح بیٹھ کر تشہد پڑھے۔اَلتَّحَيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَواتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّلِحِيْنَ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ل یعنی تمام زبانی بدنی اور مالی عبادتیں صرف اللہ تعالیٰ کے حضور بجالائی جا سکتی ہیں۔( یہ پاکیزہ تعلیم دینے والے ) اے نبی ! تجھ پر سلامتی ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں (اور یہ اعلیٰ تعلیم قبول کرنے کی وجہ سے ) ہم پر بھی اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور قابل پرستش نہیں اور میں یہ بھی شہادت دیتا ہوں کہ محمد اس کا بندہ اور اس کا رسول ہے (اس کے ذریعہ سے ہی یہ اعلیٰ تعلیم ہم تک پہنچتی ہے ) اگر تو نماز صرف دو رکعت کی ہے تو اس کا آخری قعدہ ہوگا۔اس لئے تشہد کے بعد درود شریف پڑھے۔درود شریف: اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ بخارى كتاب الدعوات باب الدعاء في الصلواة حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔ترجمہ : اے میرے خدا تو اپنا افضل خاص نازل فرما محمد اور آل محمد پر جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر خاص فضل نازل کیا۔یقینا تو بے انتہا خو بیوں والا بڑی شان والا ہے۔اے میرے خدا تو برکت نازل کر محمد اور آل محمد پر جس طرح تو نے برکت نازل کی ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر یقینا تو بے انتہا خوبیوں والا بڑی شان والا ہے۔پھر حسب پسند دعائیں کرے مثلاً :۔سلام پھیرنے سے قبل کی دعائیں رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمِ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ۔رَبَّنَا اغْفِرْلِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ۔(ابراهیم: ۴۱-۴۲) ترجمہ : اے میرے رب مجھے اور میری اولاد کو نماز کی پابندی کرنے والا بنا۔اے ہمارے رب اور قبول فرما میری دعا۔اے ہمارے رب بخش دے مجھے اور میرے والدین کو اور تمام مومنوں کو محاسبہ کے دن۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ بخاری کتاب الانبياء (البقرة : ٢٠٢)