نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 31
58 57 نماز جنازہ کی مسنون دعائیں (1) بالغ مرد و عورت کی مغفرت کے لئے : اللَّهُمَّ اغْفِرُ لِحَيْنَا وَ مَيِّتِنَا وَشَاهِدَنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَ كَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَ أَنْشَنَا۔اَللَّهُمْ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ۔وَ مَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ۔اَللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِيًّا بَعْدَهُ ل ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ بخش دے ہمارے زندوں کو اور جو مر چکے ہیں اور جو حاضر ہیں اور جو موجود نہیں اور ہمارے چھوٹے بچوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور عورتوں کو۔اے اللہ تعالیٰ جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور جس کو تو ہم میں سے وفات دے اس کو ایمان کے ساتھ وفات دے۔اے اللہ تعالیٰ اس کے اجر و ثواب سے ہم کو محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈال۔۲۔نابالغ لڑکے کے جنازہ کی دعا اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَ فَرَطًا وَّذُخْرًا وَأَجْرًا وَّ شَافِعًا وَّ مُشَفّعاً ! ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ اس کو ہمارے فائدہ کے لئے پہلے جانے والا اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور سامان خیر بنا اور موجب ثواب۔یہ ہمارا سفارشی بنے اور اس کی سفارش قبول فرما۔نابالغ لڑکی کی جنازہ کی دعا۔اَللَّهُمَّ اجْعَلْهَا لَنَا سَلَفًا وَ فَرَطًا وَذُخْرًا وَّاَجْرًا وَّ شَافِعَةً وَّ مُشَفَعَةً اه ابن ماجہ کتاب الجنائز باب الدعاء فی الصلوة على الجنازة ص ۱۰۷ - شرح السنۃ ۳۵۵ مسند احمد جلد۲ ص ۳۶۸، ابو داؤد جلد ۲ ص ۱۰۱۔بخاری کتاب الجنائز ص ۱۷۸ - شرح السنتہ جلد ۵ ص ۳۸۷ ترجمہ : اے اللہ تعالیٰ اس بچی کو ہمارے فائدہ کے لئے پہلے جانے والی اور۔ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور سامان خیر بنا اور موجب ثواب۔یہ ہماری سفارشی بنے اور اس کی سفارش قبول ہو۔نماز جنازہ کے بعد جتنی جلدی ہو سکے میت کو دفنانے کے لئے قبرستان لے جایا جائے۔سب ساتھ جانے والوں کو باری باری کندھا دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔اگر میت بھاری ہو یا اسے دور لے جانا ہو تو گاڑی یا ٹرک وغیرہ پر رکھ کر لے جایا جا سکتا ہے۔جنازہ کے لئے جاتے وقت ساتھ ساتھ زیر لب ذکر الہی اور دعائے مغفرت بھی کرتے جانا چاہئے۔قبر لحد والی یا شق دار دونوں طرح جائز ہے۔البتہ میت کی حفاظت کے پیش نظر کشادہ اور گہری ہونی چاہئے۔بصورت مجبوری ایک قبر میں کئی میتیں بھی دفن کی جا سکتی ہیں۔اگر میت کو امانتا دفن کرنا ہو یا زمین سخت سیلا بہ ہو تو میت کی حفاظت کے مد نظر لکڑی یا لوہے کے صندوق میں دفن کر سکتے ہیں۔میت کو احتیاط کے ساتھ قبر میں اتارتے وقت بِسْمِ اللهِ عَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ “ کے الفاظ کہے جائیں اور لیٹی ہوئی چادر کے بند کھول کر میت کا منہ ذرا قبلہ کی طرف جھکا دیا جائے۔کچھ اینٹیں یا چوڑے پتھر رکھ کر لحد بند کر دی جائے اور اوپر مٹی ڈال دی جائے۔ہر حاضر کو مٹی ڈالنے میں کچھ نہ کچھ حصہ لینا چاہئے اور نہیں تو دونوں ہاتھوں سے تین مٹھی مٹی ڈالے اور ساتھ یہ آیہ کریمہ پڑھے۔مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَ فِيْهَا نُعِيدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى (طه: ۵۶) کو مسطح اور تھوڑی سی کہان دار بنانا مسنون ہے۔قبر تیار ہونے پر مختصرسی