نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 29
54 53 63 سورة النّاس بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ۔مَلِكِ النَّاسِ۔اللَّهِ النَّاسِ۔مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ۔الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ۔مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ۔چند ضروری دعائیں ( از قرآن کریم) رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة : ٢٠٢) ( ترجمہ ) اے ہمارے رب ہمیں دے دنیا کی ( زندگی ) میں (بھی) کامیابی اور آخرت میں ( بھی ) کامیابی (دے) اور ہمیں آگ سے عذاب سے بچا۔ے رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَ إِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ۔(الاعراف :٢٣) ( ترجمہ ) اے ہمارے رب ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو نہ بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا (بنی اسراء يل: ۲۵) ( ترجمہ ) اے میرے رب ان ( والدین ) پر مہربانی فرما کیونکہ انہوں نے بچپن کی حالت میں میری پرورش کی تھی۔رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ (الانبياء :٩٠) ( ترجمہ ) اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو وارث ہونے والوں اسب سے بہتر ہے۔رَبِّ اغْفِرُ وَارْحَمُ وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المومنون : ١١٩) ( ترجمہ ) اے میرے رب! مجھے معاف کر اور رحم کر تو سب سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: ۷۵) ( ترجمہ ) اے ہمارے رب ! عطا کر ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں متقیوں کا امام بنا۔آداب مسجد مسجد خدا کا گھر ہے۔اس میں نماز اور ذکر الہی ہونا چاہئے۔دنیوی معاملات سے متعلق باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔اسی طرح شور بھی نہیں ہونا چاہئے۔مساجد کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔صفیں پاک صاف ہوں۔مسجد میں خوشبو جلانا بھی مستحسن ہے۔اسی طرح مسجد میں صاف کپڑے پہن کر اور خوشبولگا کر جانا پسندیدہ ہے اور کوئی ایسی چیز نہیں کھا کر جانا چاہئے جس سے بو آتی ہو مثلاً پیاز لہسن اور مولی وغیرہ۔مسجد میں داخل ہونے کی دعا یہ ہے بِسمِ اللهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللهِ اللَّهُمَّ