نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 48 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 48

سلام السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ دائیں طرف پہلے اور پھر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ بائیں طرف پڑھ کر سلام پھیر دیں۔باجی دیکھا بچو یہ دو رکعت نماز انیلا نے آپ کو پڑھ کر دکھائی ہے۔اس سے پہلے تو آپ کو میں سمجھا چکی ہوں کہ تین رکعت نماز کیسے پڑھنی ہے اور پھر چار رکعت کیسے پڑھنی ہے۔اوقات نماز بیچتے باجی نمازیں کون کون سے وقت پڑھنی چاہئیں۔باجی یہ بہت اچھا سوال ہے۔میں ساری نمازوں کے اوقات آپ کو بتا دیتی ہوں۔کی نماز کا وقت ہے کو پھٹنے سے لے کر سورج چڑھنے تک کی نماز کا وقت دوپہر کے بعد ہر چیز کا سایہ ڈھلنے سے دوگنا ہونے تک کی نماز کا وقت سایہ دوگنا ہونے سے سورج کی شعاعیں زردی مائل ہونے تک مغرب کی نماز کا وقت سورج غروب ہونے کے وقت سے شفق قائم رہنے تک عشاء کی نماز کا وقت شفق کے ختم ہونے سے شروع ہو کر آدھی رات تک جاری رہتا ہے۔کس وقت نماز پڑھنا منع ہے انیلا باجی ! کیا ہر وقت نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟