نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 23
اس کے بعد تسمیہ پڑھتے ہیں یعنی۔بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جی اس کا مطلب ہے۔بسم الله شروع کرتی ہوں یا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ جو نہایت مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔سورة فاتحہ انیلا باجی ! اس کے بعد سورۃ فاتحہ آتی ہے۔میں سناؤں آپ کو ؟ باجی ٹھیک ہے آپ ہی سنا دیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَهُ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُهُ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (أمِينَ) باجی اس کا ترجمہ یہ ہے۔الحمد لله رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمن تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جو پالنے والا ہے تمام جہانوں کا نہایت مہربان (اس کا دوسرا مطلب ہے) بین مانگے دینے والا