نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 22 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 22

رانی ثناء اب نماز شروع ہو گئی ہے۔پہلے ثناء پڑھیں۔ویسے نماز تو صرف عربی ہی میں پڑھتے ہیں۔لیکن ابھی چونکہ آپ بچے ہیں آپ کو ترجمہ نہیں آتا اس لئے میں آپ کو ساتھ ساتھ اس کا مطلب بھی بتاتی جاؤں گی۔سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُكَ وَلَا إلَهَ غَيْرُكَة باجی اس کا مطلب ہے۔سُبْحَانَكَ اللهُم وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسمك وَتَعَالَى جَدُّكَ ولا إله غيرك ول تعوذ پاچی بخوا شاہ کے بعد تعوذ پڑھا جاتا ہے۔! یعنی شیطان سے پناہ مانگنے کی دُعا۔بیچے باجی میں سناؤں ؟ پاک ہے اے اللہ تعالی تو۔اور اپنی تعریف کے ساتھ اور برکت والا ہے تیرا نام اور بڑی ہے تیری شان اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔با جی ہاں ہاں ! میں جانتی ہوں کہ آپ سب کو آتی ہے۔اچھا چلیں آپ ہی ثناء کے بعد تعوذ پڑھیں۔اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِن رانی باجی اس کا مطلب ہے۔أعُوذُ با الله میں اللہ کی پناہ چاہتا یا چاہتی ہوں۔مِنَ الشَّيْطن الرجيم دھتکارے ہوئے شیطان مردود سے۔۲۲