نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 15 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 15

انیلا جی باجی دونوں ہاتھ گیلے کر کے سر کے بالوں پر ایک تہائی پر سے زیادہ حصہ پر پھیرے جاتے ہیں۔اس طرح کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ملا کہ پیشانی سے گدی تک لے جائیں اور پھر پیشانی تک لوٹا لائیں پھر شہادت کی انگلی سے کانوں کے سوراخوں کو گیلا کیا جاتا ہے اور انگوٹھوں کو کانوں کی پشت پر پھیرا جاتا ہے تا کہ کان کی پشت بھی گیلی ہو جائے۔اس کے بعد دونوں پاؤں تین مرتبہ ٹخنوں تک دھوئے جاتے ہیں پہلے دایاں پھر بایاں پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا ضروری ہے۔۔ایک عضو خشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا دھوئیں۔باجی بھی آپ نے تو بہت اچھی طرح بتا دیا کہ وضو کیسے کرتے ہیں وضو کے بعد کی دعا باجی وضو کے بعد کی دُعا آتی ہے کسی کو ؟ انیلا باجی مجھے آتی ہے۔باجی ٹھیک ہے ! آپ ہی سنا دیں۔انيلا۔اَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلَى مِنَ الْمُتَطَهِرِينَ باجی انیلا نے جو دُعا سنائی ہے وہ کس وقت پڑھنی ہے وہ بھی ہمیں آپ کو بتا دیتی ہوں پھر ترجمہ سکھاؤں گی۔وضو کرتے وقت جب مسح کے لئے ہاتھ بلند کریں تو کلمہ شہادت پڑھیں جو ابھی آپ کو انیلا نے پڑھ کر سنایا تھا یعنی۔