نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 12 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 12

رانی باجی صبح کی اذان میں کچھ اور بھی الفاظ ہوتے ہیں با جی ہاں ہاں ! صبح کی اذان میں حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کے بعد الصَّلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ پڑھا جاتا ہے جس کا مطلب ہے نماز نیند سے بہتر ہے اور بچو ! جو بھی اذان سنے وہ موذن کے کلمات آہستہ آہستہ دہراتا جائے اور جب حتي على الصَّلوة اور حَيَّ عَلَى الْفَلاح پر اذان آئے تو سننے والا کیا کہتا ہے ؟ امین باجی میں بتاؤں ؟ باجی آپ بتائیں امین لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِ اللهِ یعنی اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں۔اذان کے بعد کی دُعا رانی باجی اذان سننے کے بعد کون سی دعا پڑھتے ہیں ؟ باجی اگر کسی بچے کو آتی ہے تو ستا دئے۔پھر میں آپ کو ترجمہ سکھا دوں گی۔انیلا باجی میں سناؤں ؟ باجی آپ سنائیں انیلا اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ - اللهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَةِ وَالصَّلوة القَائِمَةِ اتِ مُحَمَّدَ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِيعَةَ وَالْعَتْهُ مَقَامًا مَّحْمُودَا الَّذِى وَعَدْتَهُ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ط ۱۲