نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 8 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 8

با جی اسلام علیکم ورحمه الله وبرکاته بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بچے و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب ! انیلا ، راحیلہ ، امین بچے ٹھیک ہیں۔باجی ! باجی آپ سب کو خوش باش دیکھ کر سب پیارے پیارے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔دل چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بہت ساری تعریف کریں جس نے ہمیں چاہنے والے ماں باپ دیئے۔سورج ، چاند ستارے دیئے۔آرام کرنے کو رات اور کام کرنے کو دن بنایا۔رنگ برنگ خوبصورت پھول اور مزیدار پھل پیدا کئے۔یہ سب بے شمار چیزیں جو ہم دن رات دیکھتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں ، سب ہمارے خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہیں۔بچھو جب نہیں کوئی بہت پیاری سی چیز تحفہ دے تو ہم خوش ہو کر کیا کہتے ہیں ؟ سب باجی میں بتاؤں ؟ با جی ایک تھے بچے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) جی آپ بتائیں۔بیچھ شکریہ ادا کرنے کے لئے جزاک اللہ کہتے ہیں۔باجی اور جب اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ؟ بچے باجی میں بتاؤں ؟ با جی ایک بچے سے) جی آپ بتائیں۔