نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 7
نماز حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری اللہ کیا عجیب یہ نعمت نماز ہے دنیا و دیں میں باعث راحت نماز ہے حکم خدا یہ ہے کہ پڑھو مل کے پانچ وقت افضل عبادتوں میں عبادت نماز ہے پھر یہ بھی حکم ہے کہ جماعت کے ساتھ ہو اس طرح اور جاذب رحمت نماز ہے بہر نماز جمعہ یہ ہو اہتمام خاص سب جان لیں کہ وجہ مسترت نماز ہے لازم ہے ذوق و شوق برائے نماز عید یہ مومنوں کی مظہر شوکت نماز ہے جو ظلمت گناہ کو آنے نہ دے قریب ہ نور حق، وہ شمع ہدایت نماز ہے بیمار کو مزہ نہیں ملتا طعام کا دل صاف ہو تو موجب لذت نماز ہے پھیلا ہوا ہے اس کا اثر دو جہان میں جس کو نہیں زوال وہ دولت نماز ہے اس کے سوا اب اور ذریعہ کوئی نہیں قرب خدا کی ایک ہی صورت نماز ہے ت ہو یا مرض ہو حضر ہو کہ ہو سفر مومن کی روح کے لئے فرحت نماز ہے لازم ہے یہ ادا ہو خشوع و خضوع سے بے شبہ اک وسیلہ جنت نماز ہے جرم و سزا سے ہم کو بچاتی ہے روز و شب فضل خدا سے دافع زحمت نماز ہے ظاہر ہے اس سے دوستو رتبہ نماز کا آرام جان ختم رسالت نماز ہے صحت