نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 59 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 59

۵۹ جب تک خطبہ پڑھا جاتا رہے خاموشی کے ساتھ توجہ سے خطبہ سننا چاہیئے۔نمازیوں کے اوپر سے پھلانگ کر آگے جانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔۔اگر آپ دیر سے آتے ہیں تو پیچھے ہی جہاں جگہ ملے بیٹھ جانا چاہیئے۔جمعہ کے دن نہا دھو کر صاف ستھرے کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر آنا چاہیئے۔پیاز کھا کر یا مولی کھا کر مسجد میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ اس کے ساتھ منہ سے بدبو آتی ہے اور دو کہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔۔جرابیں بالکل صاف ہونی چاہئیں۔نماز جمعہ کا طریق جمعہ کی نمازہ کی دو رکعت فرض ہیں۔فرض سے پہلے چار رکعت سنتیں ہوتی ہیں بشرطیکہ امام نے خطبہ شروع نہ کیا ہو۔اگر خطبہ شروع ہے تو صرف ڈوسنتیں پڑھیں اور بعد میں دو یا چار سنتیں پڑھیں۔باجی اچھا بچو! آج کی محفل تو اب ختم ہوتی ہے۔انشاء اللہ اگلی دفعہ آپ کو اور بھی بہت اچھی اچھی باتیں بتائیں گے خدا حافظ السلام علیکم ورحمة الله وبركاته بچے خدا حافظ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ